حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی محرم الحرام میں نائیجیریا کی ریاست کاٹسینا کے متعدد شیعہ نشین علاقوں میں عشرہ مجالس سید الشہدا علیہ السلام کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔
اس سلسلے میں محر الحرام کی تیسری شب کو کافی تعداد میں نائیجیریا کے شیعہ اور اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں نے مجلس عزا میں شرکت کی اور یہ سلسلہ پورے ایام عزا میں یوں ہی جاری و ساری رہے گا۔
واضح رہے کہ کاٹسینا ریاست نائیجیریا کی تین سب سے زیادہ آبادی والی ریاستوں میں سے ایک ہے اور اس خطے میں بڑی تعداد میں شیعہ آباد ہیں، ہر سال اس خطے میں مجالس عزا اور عزاداری سید الشہدا علیہم السلام میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔